زمرہ جات: طب، امراض اور علاج

بلڈ پریشر

مئی کی شدید گرمیوں میں دروازے پر دستک ہوئی۔ دروازہ کھولا تو ایک صاحب باہر کھڑے تھے۔ جن کا چہرہ سرخ ہورہا تھا اور سانس پھولی ہوئی تھی۔ انہیں فوراً اندر لا کر بٹھایا۔ جب کچھ اوسان بحال ہوئے تو پانی پلایا اور آنے کی وجہ دریافت کی تو بتانے لگے کہ میں مقامی کالج میں کیمسٹری کا پروفیسر ہوں اور بیمار ہوں۔ چاہتا ہوں کوئی اچھا مشورہ لے لوں۔
پروفیسر صاحب کو بابا صاحبؒ سے ملوایا گیا تو بتانے لگے ایک مرتبہ مجھے دل کا دورہ پڑ چکا ہے اور مستقل بلڈ پریشر رہتا ہے۔ چل پھر لیتا ہوں یا پڑھانے کے بعد بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے اور کھانا نہ کھاؤں تو بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے۔ گھٹن اور گرمی میں سانس اکھڑنے لگتی ہے اور دل پھڑکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
ایلوپیتھی علاج کروا رہا ہوں مگر مستقل فائدہ نہیں ہورہا۔ علاج اتنا مہنگا ہے کہ سب پیسے خرچ ہوجاتے ہیں بہت پریشان ہوں۔
بابا صاحبؒ نے پروفیسر صاحب کو جو علاج تجویز کیا وہ بہت ہی سادہ تھا ، علاج کے طور پر بتایا کہ ” تربوز کے تازہ بیج روزانہ صبح کو تین تولہ کھائیں۔” اس علاج سے پروفیسر صاحب کا بلڈ پریشر بھی نارمل رہنے لگا اور دوائیں بھی کم ہوگئیں۔

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

طب، امراض اور علاج
    ِحبس ریاح ، ِپیروں سے بدبو ، ِبڑا سر ، ِمعذوری ، ِپیٹ بڑھنا ، ِآنکھوں کے سامنے خون ، ِاستسقاء ، ِچھوٹا قد اور کب ، ِایڑی کا درد ، ِذیابیطس ، ِسوئیاں نکلنا ، ِبغل میں گلٹیاں ، ِپاگل پن ، ِاختلاج قلب ، ِپیروں کے پٹھے اور پنڈلیوں کا بے کار ہونا ، ِچشمہ چھڑانے کے لئے ، ِلالچ سے پیدا ہونے والے امراض ، ِلیکوریا کا علاج ، ِنزلہ ، کانوں میں پیپ آنا ، ِبال سیاہ کرنا ، ِ بلڈ پریشر ، ِبڑی ناک ، ِورم ، ِبرص ، ِنظر کی کمزوری ، ِگٹھیا ( جوڑوں کا درد ) ، ِلمبا قد ، ِچہرے کی خوبصورتی اور شادابی ، ِالرجی ، ِایام کی بے ترتیبی , لیکوریا ، ِپتہ کی پتھری ، ِدانتوں سے خون آنا ، ِدرد شقیقہ ( آدھا سیسی کا درد ) ، ِناک کی ہڈی بڑھنا ، ِدانت کا درد ، ِہائی بلڈ پریشر ، ِبال سیاہ کرنا ، ِموٹاپا ، ِخواب میں ڈرنا ، ِنشہ کی عادت سے نجات ، ِجگر کی خرابی ، ِنظر کی کمزوری ، ِگنج پن دور کرنے کے لئے ، ِاولاد نہ ہونا ، ِایام کی بےترتیبی ، ِبالوں کا گرنا ، ِگردہ کی پتھری ، ِبرص ، ِنشہ کی عادت ، ِگیس اور سینے کے امراض