زمرہ جات: خواب اور تعبیر

نمک کی فاسد مقدار

عبدالمجید صاحب نے اپنا خواب بیان کرتے ہوئے لکھا

ایک فقیر دروازے پر صدا لگاتا ہے اور کہتا ہے کہ کھانڈ دے دو۔ میں نے کہا اسے کھانڈ دے دو۔ دوسری دفعہ فقیر آیا اور کہا چاول دے دو۔ بچوں نے کہا چاول نہیں ہیں۔ کہنے لگا ، کھانڈ ہی دے دو۔ اس کو کھانڈ دے دی گئی۔یہ کیا راز ہے۔ فقیر تو آٹا روٹی اور پیسے مانگتے ہیں یا پرانا کپڑا طلب کرتے ہیں۔

 

تعبیر

اس خواب میں جو اشارہ موجود ہے اسے بابا صاحبؒ نے یوں واشگاف فرمایا

نمک زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے جسم میں فاسد رطوبات بڑھ جاتی ہیں۔ مقدار میں اعتدال ہونا چاہیئے۔ لاشعور نے اعصابی حالت کی تصویر دکھا دی ہے۔ فقیر کا کھانڈ طلب کرنا اور چاول مانگنا نمک کی فاسد مقدار اور رطوبت کے اشارات ہیں۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر