طب، امراض اور علاج

روحانی ڈائجسٹ

چھوٹا قد اور کب

ایک لڑکے کا کب نکلا ہوا تھا اور قد چھوٹا رہ گیا تھا اپنے ایک دوست کے ہمراہ قلندر باباؒ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا حضرت بہت علاج کرا لیا ہے لیکن قد نہیں بڑھتا ، احساس کمتری کا شکار ہوگیا ہوں۔ بابا صاحبؒ نے علاج تجویز کرتے ہوئے اس لڑکے کو ورزش کی …

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

چہرے کی خوبصورتی اور شادابی

صبح نہارمنہ 6 گرام سفوف چرونجی کھائیں۔ اس کے علاوہ ابٹن لگائیں۔ ابٹن بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ 3 گرام ہلدی ، 6 گرام چرونجی ( سفوف ) اور 50 گرام آٹا ملا لیں اور رات کو سوتے وقت یہ ابٹن چہرے پر لگائیں۔ یہ مقدار ایک ہفتہ کے لئے کافی ہے۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

حبس ریاح

حبس ریاح کے مرض میں بابا صاحبؒ بتاتے ہیں کہ کھانا خوب پیٹ بھر کر کھانا چاہئے۔ نسخہ کے طور پر اجوائن ایک چھٹانک اور کالا نمک تین چھٹانک کوٹ چھان کر سفوف بنا کر رکھ لیں ہر کھانے کے بعد یہ سفوف ایک ماشہ کھا لیں۔

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

خواب میں ڈرنا

خواب میں ڈرنا ، ڈراؤنی شکلیں نظر آنا یا رونے لگنا ایسی تمام تکالیف سے بچاؤ کے لئے صبح شام دو دو عمدہ قسم کی عربی کھجوریں کھائی جائیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

دانت کا درد

لوبان ایک چھٹانک ، سفید گول مرچ ایک چھٹانک اور پھٹکری تین (3) گرام پیس کر منجن بنالیں اور روزانہ اسی سے دانت صاف کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

دانتوں سے خون آنا

تازہ پانی میں ذرا سے پسی ہوئی پھٹکری ڈالئے اور اس پانی سے نہار منہ کلیاں کیجئے۔ اس کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہ کھائیں۔ یہ عمل چوبیس گھنٹے میں صرف ایک مرتبہ کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

درد شقیقہ ( آدھا سیسی کا درد )

اسطوخودوس ، سیاہ مرچ ، خشک دھنیا تین تین گرام دن چڑھنے سے پہلے پانی میں گھوٹ کر پئیں –

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

ذیابیطس

بابا صاحبؒ نے ذیابیطس یعنی شوگر کی ایک مریضہ کو نیم کا تیل اس ترکیب سے تجویز کیا تھا۔ پہلے ہفتے نیم کا تیل 10۔10 قطرے صبح ، دوپہر ، شام۔ دوسرے ہفتے نیم کا تیل 10۔10 قطرے صبح ، شام ۔ تیسرے ہفتے صرف صبح کے وقت اور چوتھے ہفتے صرف شام کے وقت۔ پھر اس طریقہء …

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

سوئیاں نکلنا

ایک خاتون کو ایسا محسوس ہوتا جیسے جسم سے سوئیاں نکل رہی ہیں اپنے خاوند کے ساتھ بابا صاحبؒ کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ قلندر باباؒ تھوڑی دیر غور کرتے رہے پھر فرمانے لگے یہ مرض دماغ کے مخصوص خلیہ بند ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اس کا علاج شیشے پر سرخ رنگ کا فریم …

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

گٹھیا ( جوڑوں کا درد )

25 گرام سونٹھ پیس کر سفوف بنا لیں اور اس میں حسب ذائقہ شکر اور ایک چھٹانک گھر کا بنایا ہوا گھی ملا لیں اور اسے رات کو سوتے وقت ایک ٹیبل اسپون لیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

گردہ کی پتھری

خربوزے کا موٹا چھلکا کاٹ لیں۔ پانی میں ڈال کر ابال لیں اور اس کا پانی وقفہ وقفہ سے پیتے رہیں یا پھٹکری گرم توے پر رکھیں وہ پھول جائے گی۔ اس پھولی ہوئی پھٹکری کی ایک خوراک تین ماشہ صبح نہار منہ کھائیں۔ اگر اس سے فائدہ نہ ہو تو پھر بغیر پھولی ہوئی پھٹکری …

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

گنج پن دور کرنے کے لئے

گنج پن دور کرنے کے لئے حضور بابا صاحبؒ یہ نسخہ تجویز فرماتے ہیں استعمال شدہ چائے کی پتی کو خشک کرکے باریک پیس لیں اور پھر پانی میں ڈال کر اس قدر جوش دیں کہ پانی میں اس کا رنگ شامل ہوجائے اس میں تلوں کا تیل ملا کر حل کرلیں اور متاثرہ جگہ پر مالش کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

PreviousNext