زمرہ جات: خواب اور تعبیر

نزلہ حار کی بیماری

ذیشان احمد صاحب نے خط میں لکھا

کسی نامانوس جگہ موجود ہوں میز پر کھانا لگا ہوا ہے۔ میری والدہ نے ایک مرتبان میں سے اچار نکال کر مجھے دیا۔ یہ اچار نیولے کا تھا۔ میں نے پورا نیولا روٹی پر رکھا اور نیولے کی گردن توڑ کر کھا گیا۔اس خواب سے پہلے میری والدہ نے خواب میں دیکھا کہ    ایک گرگٹ ہے جس کی دم ایک گز لمبی ہے۔ انہوں نے گرگٹ کا سر کچل کر پھینک دیا۔ اس کے بعد میری بہن نے جس کی عمر اٹھارہ سال ہے خواب میں دیکھا کہ  ایک گرگٹ اس کی دائیں ہتھیلی اپنے جبڑوں کی گرفت میں لئے ہوئے ہے۔ درد اور تکلیف سے بہن کی آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر

قلندر بابا اولیاؒء نے خواب کی تعبیر یہ لکھوائی

آپ کے والدہ کے اور بہن کے خوابوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں کو نزلہ حار کی بیماری ننہیال کی طرف سے ورثے میں ملی ہے۔ یہ بیماری کسی طرح کی الرجی ہے۔

یہ بیماری نزلہ حار کے علاوہ دماغی اور اعصابی کمزوری کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ صحیح اور مکمل علاج کرائیے اس سے نجات حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر