زمرہ جات: خواب اور تعبیر

پہلے نکاح اور بعد میں رخصتی

مدیحہ صاحبہ لکھتی ہیں

خواب میں دیکھا کہ مرحومہ والدہ اور بہن بھائی قرآن پاک پڑھ رہے ہیں۔ والدہ اٹھ کر دروازے سے باہر آتی ہیں تو میرے منگیتر باہر سے آتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ ہے۔ وہ یہ ڈبہ مجھے پکڑا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ مٹھائی ہمارے پاس آخری عمر تک رہے گی۔ جب میں ڈبہ کھولتی ہوں تو اس میں ساڑھی ہوتی ہے۔ منگیتر دوسرے کمرے میں جا کر صراحی سے پانی پینا چاہتے ہیں مگر والدہ کہتی ہیں کہ پانی اس وقت تک نہ پینا جب تک گلاس پاک نہ کرلیا جائے۔

 

تعبیر

بابا صاحب تعبیر خواب میں فرماتے ہیں

طرفین میں یہ گفتگو ہورہی ہے کہ پہلے نکاح کرلیا جائے اور رخصتی بعد میں کی جائے۔ یہ طریقہ کار مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ اور اس سے زندگی کے کئی گوشوں میں نقصانات کا اندیشہ ہے۔ اس لئے یہ طریقہ کار اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔ نکاح اور رخصتی ساتھ ساتھ ہونی چاہیئے۔ سرپرستوں کے ذہن میں یہ بات جس طرح مناسب ہو ڈال دی جائے۔ خواب میں ناصاف گلاس ، ساڑھی ، صراحی سب خاکے اسی نامناسب طریقہ کار پر گفتگو اور کاربند ہونے کی نشاندہی کر رہے ہیں اور لاشعور متنبہ کر رہا ہے کہ ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر