زمرہ جات: حکایت - مزاح

چغل خور

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ایک بستی میں سخت قحط پڑا۔ ایک عرصہ کے بعد کچھ لوگ حضرت موسیٰؑ کے پاس دعا کے لئے پہنچے۔ حضرت موسیٰؑ نے کہا کہ اللہ میاں سے پوچھ کے بتاؤں گا۔

چنانچہ جب وہ طور پر اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہوئے تو آپ نے گاؤں والوں کی درخواست پیش کردی۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا …

’اے موسیٰؑ اس بستی میں ایک چغل خور ہےاس کی وجہ سے ہی بستی پر ادبار آیا ہے۔‘

موسیٰؑ گویا ہوئے … یا اللہ مجھے اس بندے کا نام بتائیے۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا …

اے موسیٰ .. کیا تم مجھ سے غیبت کراؤ گے ؟

مصنف : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۷

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : قلندر بابا اولیاؒء کی مجلس ۔ روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۷ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

قلندر بابا اولیاؒء کی مجلس