قلندر

تعریف و تشریح

قبل اس کے ہم حضور قلندر بابا اولیا ؒء کے حالات اور کشف و کرامات پیش کریں مناسب ہے کہ لفظ ’قلندر‘ کی وضاحت کردی جائے تاکہ انکے مقام کا اندازہ ہوجائے اور ان سے وقوع میں آنے والے واقعات سمجھ لینے اور ان پر یقین کر لینے میں ذہن و خیال ، ارادے اور نیّت کو یکسوئی حاصل ہوجائے۔ ایسا انسان جس کے دیدۂ اعتبار اور چشم حقیقت کے سامنے ہر شئے کی شیئیت اٹھ گئی ہواور وہ مراتب وجود کو سمجھ کر ان میں عروج کرتا رہے، یہاں تک کہ عالم تکوین سے بالاقدم رکھے اور مقام وحدانیت کے مشاہدے میں غرق رہ کر احدیّت کی تفصیل میں عین و حدت کا جمال مشاہدہ کرکے مقام وحدت کی مستی اور بے کیفی میں گم رہتے ہوئے مرتبۂ احدیّت پر واپس آئے۔ اس کے بعد اپنے مراتب سے جدا ہوئے بغیر احدیت کے مشاہدے میں محور ہے۔ پھر انسانی مرتبے پر پہنچ کر عبودیت کا مقام حاصل کرے، یہاں تک کہ اس کا عروج و نزول ایک ہوجائے ۔ جزو میں کُل اور کُل میں جزو کو دیکھے ، پھر ان تمام سے مستغنی ہوکر حیرت محمودہ یعنی سُرور میں رہے تو اس کو قلندر کہتے ہیں۔ یہ قلندر کا مقام محبوبیت کے مقام سے بھی اعلیٰ ہے کیونکہ محبوبیت کے مقام میں پھر بھی دوئی باقی رہتی ہے کہ ایک عاشق، دوسرا معشوق ہوتا ہے۔لیکن قلندری کا مقام یہ ہے کہ یہاں دوئی بالکل نہیں رہتی۔ من تو شدم تو من شدی کا معاملہ بن جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کلامِ مجید فرقان حمید میں ہادیٔ کو نین صلی ّ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقام کی خبردی ہے۔ چنانچہ ایک موقع پر ارشاد فرمایا ہے : یَدُ اللہَ فَوْقَ اَیْدِیْھِمْ ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ حالاںمزید پڑھئیے

نظر کی کمزوری

ایک ثابت ناریل لیں کچا نہ ہو۔ اس کو اوپر سے کاٹ کر سوراخ کرلیں۔ سوراخ میں اسپغول کی بھوسی بھر کر کٹے ہوئے ٹکڑے سے ڈھک دیں اور اس پر گوندھا ہوا آٹا لپیٹ دیں۔ اب اس ناریل کو گھی میں اس وقت تک بھونیں کہ آٹا سرخ ہوجائے۔ ٹھنڈا ہونے پر ناریل کو اسپغول سمیت پ

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

ہرذرّہ ہے ایک خاص نمو کا پابند

ہرذرّہ ہے ایک خاص نمو کا پابند سبزہ کہ صنوبر ہوکہ ہو سر و بلند انسان کی مٹی کے ہر ایک ذرّہ سے جب ملتا ہے موقع تو نکلتے ہیں پرند اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم معین مقداروں سے تخلیق کی ہے۔ ہر تخلیق میں معین مقداریں کام کررہی ہیں جو ہر نوع کو دوسری نوع س

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, رباعیات, شعر و سخن

ایڑی کا درد

ایک بوڑھی اماں کی ایڑی میں شدید درد رہنے لگا جو کسی صورت ختم نہیں ہورہا تھا۔ ان کا بیٹا بابا صاحبؒ کے پاس آیا اور ایڑی کے درد کے بارے میں بتایا تو آپ نے بچہ سے کہا کہ اماں کے ایڑی کے اوپر پٹھوں پر سرسوں کے گرم تیل کے کپڑے سے ٹکور کرتے رہیں۔

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

دشمنی اور فائدہ

غلام مصطفیٰ نے خواب کے تمثلات ان الفاظ میں تحریر کئے۔ میں اپنے چچا کے مکان میں داخل ہوا۔ دیکھا کہ مکان خالی ہے۔ اچانک ہتھیلی میں جلن محسوس ہوئی۔ دوسرے ہاتھ سے ہتھیلی دبا دیتا ہوں اور جلن ختم ہوجاتی ہے۔ پیچھے دیکھتا ہوں تو دو سانپ بیٹھے ہیں۔ ایک بڑا اور

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

پیر بانا دیجئے

ایک بزرگ تھے۔ ان کا ایک مرید ان سے بار بار کہتا حضرت مجھے پیر بنا دیجئے۔ وہ عرصے تک ٹالتے رہے لیکن وہ پکا تھا کہ اس مطالبہ سے دست بردار نہیں ہوا۔ ایک روز جب وہ بزرگ کے پاس حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں خون آلود چھری ہے اور کپڑوں پر بھی خو

مصنف : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۷

⁠⁠⁠زمرہ : حکایت, مزاح

چہرے کی خوبصورتی اور شادابی

صبح نہارمنہ 6 گرام سفوف چرونجی کھائیں۔ اس کے علاوہ ابٹن لگائیں۔ ابٹن بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ 3 گرام ہلدی ، 6 گرام چرونجی ( سفوف ) اور 50 گرام آٹا ملا لیں اور رات کو سوتے وقت یہ ابٹن چہرے پر لگائیں۔ یہ مقدار ایک ہفتہ کے لئے کافی ہے۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

مصیبت سے نجات کی پیشن گوئی

فاروق مصطفیٰ صاحب لکھتے ہیں مجھے معلوم ہوا کہ میرا دوست موٹر سائیکل کی مرمت کرتے ہوئے بری طرح جل گیا ہے اور اس حادثہ سے اس کا ذہنی توازن بھی خراب ہوگیا ہے۔ دوست پولیس کے ساتھ اس شخص کو تلاش کر رہا ہے جو اس حادثہ کا ذمہ دار ہے۔ میں یہ خبر سن کر دوست کی

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

اسرارِ الٰہی کا بحر ذخّار

ابدال حق ، سیّدنا و مرشدنا حضور قلندر بابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ نہ خود جُبّہ و دستارپوش تھے اور نہ ان کے ہاں بیعت کا سلسلہ مروؔجہ طریقوں سے تھا۔ ان کے ہاں نہ مشیخت کی کوئی کرو فر تھی ، نہ پیری مریدی کا اہتمام۔ بادی ُالنظر میں کون جان سکتا تھا کہ یہ س

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, طرز تفہیم

کشف وکرامات

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ’’ میں چھپا ہوا خزانہ تھا، میں نے محبت کے ساتھ مخلوق کو تخلیق کیا تاکہ میں پہچانا جاؤں۔‘‘ پہچاننے کے لئے ضروری تھا کہ مخلوق خالق سے اور خالق کی صفات سے متعارف ہو۔ تعارف کے لئے ضروری ہے کہ درمیان میں ایک ذات ایسی ہو جو تعارف کا

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

تعارف

زمانہ قدیم سے انسان کے لئے خواب دیکھنا ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ وہ سو جاتا ہے اور مادی دنیا سے اس کے حواس بے خبر ہوجاتے ہیں لیکن وہ پھر بھی خود کو اسی طرح چلتا پھرتا ، باتیں کرتا اور وہ سارے کام کرتے دیکھتا ہے جو وہ بیداری میں جسم کے ساتھ کرتا ہے۔ طرح طرح

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

کچھ یادیں کچھ باتیں

مندرجہ ذیل مضمون احمد جمال عظیمی صاحب نے بعنوان ’کچھ باتیں کچھ یادیں‘ سے فروری ۱۹۹۳ کے روحانی ڈائجسٹ میں تحریر کیا۔ انکی نسبت بھی ہے ، نام بھی ، افکار بھی عظیم گفتار بھی ، اخلاق بھی ، کردار بھی عظیم روشن روشن راہوں والی سرکار بھی عظیم شمس ہمارے رہبر ہی

مصنف : احمد جمال عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, یاد عظیمؒ, یادداشت

خون ہی خون

ایک رات دروازے پر دستک ہوئی۔ دروازہ کھولاتو دیکھا کہ دو صاحبان کھڑے ہیں اور حضور قلندر بابا اولیاءؒ سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔ میں نے اس سے عرض کیا کہ اس وقت حضور بابا صاحب ؒ سے ملاقات ممکن نہیں ہے۔ رات زیادہ ہوگئی ہے۔ میرے یہ کہنے پر ایک صاحب نے اپنا

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات

دانت کا درد

لوبان ایک چھٹانک ، سفید گول مرچ ایک چھٹانک اور پھٹکری تین (3) گرام پیس کر منجن بنالیں اور روزانہ اسی سے دانت صاف کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

اولاد نہ ہونا

بابا صاحبؒ نے اولاد ہونے کے لئے یہ عمل تجویز فرمایا ہے خالی پانی ایک لہسن کی گرہ اور ریٹھے کی گری کا سفوف تھوڑا سا چبا کر نگل لیں۔ ایام جس روز سے شروع ہوں۔ اس طرح تین ماہ متواتر استعمال کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

معذوری

بابا صاحبؒ کی خدمت میں ایک بار ایک ایسا مریض لایا گیا جس کا کچھ عرصہ پہلے ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے کمر میں سلاخ ڈال دی تھی آپریشن کے بعد وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا اور اس کی آنکھیں بھی ضائع ہوگئیں۔ بابا صاحبؒ نے یہ علاج تجویز کیا ج

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

معلوم نہیں کہاں سے آنا ہے مرا

معلوم نہیں کہاں سے آنا ہے مرا معلوم نہیں کہاں پہ جانا ہے مرا یہ علم کہ کچھ علم نہیں ہے مجھ کو کیا علم کہ کھونا ہے کہ پانا ہے مرا یہ نہیں معلوم کہ کہاں سے آیا ہوں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ منزل کہاں ہے۔ ایسا علم جس کو نہ تو کھو جانے کا علم ہو اور نہ ہی ک

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, رباعیات, شعر و سخن

گٹھیا ( جوڑوں کا درد )

25 گرام سونٹھ پیس کر سفوف بنا لیں اور اس میں حسب ذائقہ شکر اور ایک چھٹانک گھر کا بنایا ہوا گھی ملا لیں اور اسے رات کو سوتے وقت ایک ٹیبل اسپون لیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

تصنیفات

لوح وقلم ادارہ روحانی ڈائجسٹ کا یہ فیصلہ مستحسن اور وقت کی اشد ضرورت کی تکمیل ہے کہ اس موقر رسالہ میں قسط وار شائع ہونے والا مضمون ’’ لوح و قلم ‘‘ آموختہ کی شکل میں دوبارہ قسطوں میں شائع کیا جائے گا۔ علوم روحانی سے دل چسپی رکھنے والے قارئین جنہوں نے اس

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

بڑی ناک

ایک مرتبہ ایک صاحبہ عجیب مسئلہ لے کر حاضر ہوئیں کہنے لگیں کہ میرے لڑکے کی ناک چہرے کی مناسبت سے بہت بڑھ گئی ہے اور وہ اس وجہ سے شدید حساسیت کا شکار ہوگیا ہے۔ لوگوں سے ملنا جلنا ترک کردیا ہے۔ ہر وقت گھر میں بیٹھا رہتا ہے۔ ڈاکٹروں کے پاس اس کا علاج نہیں

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج