قلندر

تعریف و تشریح

قبل اس کے ہم حضور قلندر بابا اولیا ؒء کے حالات اور کشف و کرامات پیش کریں مناسب ہے کہ لفظ ’قلندر‘ کی وضاحت کردی جائے تاکہ انکے مقام کا اندازہ ہوجائے اور ان سے وقوع میں آنے والے واقعات سمجھ لینے اور ان پر یقین کر لینے میں ذہن و خیال ، ارادے اور نیّت کو یکسوئی حاصل ہوجائے۔ ایسا انسان جس کے دیدۂ اعتبار اور چشم حقیقت کے سامنے ہر شئے کی شیئیت اٹھ گئی ہواور وہ مراتب وجود کو سمجھ کر ان میں عروج کرتا رہے، یہاں تک کہ عالم تکوین سے بالاقدم رکھے اور مقام وحدانیت کے مشاہدے میں غرق رہ کر احدیّت کی تفصیل میں عین و حدت کا جمال مشاہدہ کرکے مقام وحدت کی مستی اور بے کیفی میں گم رہتے ہوئے مرتبۂ احدیّت پر واپس آئے۔ اس کے بعد اپنے مراتب سے جدا ہوئے بغیر احدیت کے مشاہدے میں محور ہے۔ پھر انسانی مرتبے پر پہنچ کر عبودیت کا مقام حاصل کرے، یہاں تک کہ اس کا عروج و نزول ایک ہوجائے ۔ جزو میں کُل اور کُل میں جزو کو دیکھے ، پھر ان تمام سے مستغنی ہوکر حیرت محمودہ یعنی سُرور میں رہے تو اس کو قلندر کہتے ہیں۔ یہ قلندر کا مقام محبوبیت کے مقام سے بھی اعلیٰ ہے کیونکہ محبوبیت کے مقام میں پھر بھی دوئی باقی رہتی ہے کہ ایک عاشق، دوسرا معشوق ہوتا ہے۔لیکن قلندری کا مقام یہ ہے کہ یہاں دوئی بالکل نہیں رہتی۔ من تو شدم تو من شدی کا معاملہ بن جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کلامِ مجید فرقان حمید میں ہادیٔ کو نین صلی ّ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقام کی خبردی ہے۔ چنانچہ ایک موقع پر ارشاد فرمایا ہے : یَدُ اللہَ فَوْقَ اَیْدِیْھِمْ ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ حالاںمزید پڑھئیے

فرشتے حفاظت کرتے ہیں

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کا یہ معمول تھا کہ ہفتہ کی شام کو اپنے گھر تشریف لے جاتے تھے۔ اتوار کی شام کو مظفر صاحب ، سابق سیلزڈائرکٹر ، بروک بانڈ کمپنی کے گھر ایک نشست ہوتی اور وہاں سے بابا صاحب ؒ 1-D-1/7ناظم آباد آجاتے تھے۔ ایک روز شیروانی اتارتے ہوئے ف

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات

خصائل و عادات

شمیم صاحبہ نے اپنا خواب بیان کرتے ہوئے لکھا میری امی نہر کے کنارے ایک درخت کے نیچے کھڑی ہیں۔ ایک آدمی گزرتے ہوئے کہتا ہے .. شاباش تم اس آدمی کی ( میرے والد کی طرف اشارہ کرکے ) بیوی ہو۔ دوسرا خواب یہ ہے کہ    کوئلے دھک رہے ہیں ان کوئلوں پر ایک مرغی آکر

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

موٹاپا

بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے لئے ایک چمچہ شہد گرم پانی میں ملا کر پئیں۔ یہ علاج تین ہفتے تک کیا جائے۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

ملک الموت

زمانہ گزرا کہ ایک آدم زاد اتنی عمر کو پہنچ گئے کہ ان کا دنیا میں کوئی نہیں رہا۔ گزر بسر کے لئے جنگل سے لکڑیاں توڑ کر فروخت کرتے تھے۔ ایک روز زیادہ لکڑیاں جمع کرکے گٹھر باندھ تو لیا لیکن اٹھاتے وقت ہاتھوں میں لرزہ آگیا۔ خون پانی بن کر آنکھوں سے بہہ نکلا

مصنف : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۷

⁠⁠⁠زمرہ : حکایت, مزاح

رنگ

حضور قلندر بابا اولیا ء رحمتہ اللہ علیہ مرتبہ ٔقلندریت کے مقام اعلیٰ پر فائز ہونے کی وجہ سے آپ کی ذات بابرکا ت کا رنگ قلندریہؔ ہے۔ اس لئے سلسلہ عالیہ عظیمیہ کا رنگ بھی قلندریہ ہے۔

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

قدرت کا مربوط نظام ۔ سورۃ رعد آیت ا تا ۳

سورہ رعد کی پہلی تین آیتوں کا مفہوم ملاحظہ ہو ،ایسا مفہوم جو خود تشریح بھی ہے اور قدرت کے مربوط نظام کی تصویر بھی۔ بابا صاحبؒ لکھواتے ہیں : المرٰ۔ یہ کتاب کی آیات ہیں۔ اس کتاب میں جو کچھ تجھ پر نازل ہوا ہے وہ سب مصدقہ ہے چاہے اکثریت اسے تسلیم نہ کرے۔ ا

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ :

حضرت عثمانؓ کی سخاوت

سخاوت کے بارے میں ایک مجلس میں حضور قلندر بابا اولیاؒء نے فرمایا … ایک شخص رسول اللہ صلّ اللہ علیہ وسلّم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا۔ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلّ اللہ علیہ وسلّم مجھے شہد چاہیئے نبی اکرم صلّ اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا … عثمانؓ کے پا

مصنف : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۷

⁠⁠⁠زمرہ : حکایت

مستقبل کا انکشاف

میرے پیر بھائی، ذکی صاحب حیدر آباد میں فرنیچر کا کام کرتے ہیں۔ ان کی شادی کا مسئلہ درپیش تھا۔ ذکی صاحب کے والد صاحب نامساعد حالات کی بنا پر ابھی شادی کرنا نہیں چاہتے تھے۔ حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے ان سے فرمایا کہ شادی فوراً کردی جائے ورنہ یہ شادی عرص

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات

جسم مثالی یا AURA

ایک مرتبہ جسم مثالی (AURA)٭کا تذکرہ ہورہا تھا ۔ اس خادم نے عرض کیا کہ جب اصل انسان جسم مثالی ہے اور گوشت پوست کا جسم اس کا لباس ہے تو جسم مثالی سے ہر وہ کام لیا جاسکتا ہے جو گوشت پوست کا جسم انجام دیتا ہے۔ حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے فرمایا۔’’ہاں! یہ با

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات

غلط طرز عمل کی نشاندہی

بہت سے خوابوں کی تعبیر میں قلندر بابا اولیاؒء نے سائلین کے غلط طرز عمل کی نشاندہی فرمادی جن سے ان کی فکر و عمل کو نقصان پہنچ رہا تھا اور جن سے نجات حاصل کرنا بہتر زندگی اور اچھے مستقبل کے لئے ضروری تھا۔ ایسے چند خواب اور بابا صاحب کی زبان الہام بیان سے

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

معلوم نہیں کہاں سے آنا ہے مرا

معلوم نہیں کہاں سے آنا ہے مرا معلوم نہیں کہاں پہ جانا ہے مرا یہ علم کہ کچھ علم نہیں ہے مجھ کو کیا علم کہ کھونا ہے کہ پانا ہے مرا یہ نہیں معلوم کہ کہاں سے آیا ہوں اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ منزل کہاں ہے۔ ایسا علم جس کو نہ تو کھو جانے کا علم ہو اور نہ ہی ک

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, رباعیات, شعر و سخن

جگر کی خرابی

ہڑ 50 گرام ، بہیڑہ 50 گرام ، آملہ 50 گرام اور خبث الحدید دس (10) گرام لے کر ان سب کو کوٹ لیں اور اسے چھان کر سفوف کی چنے کے برابر گولیاں بنا لیں اور دو دو گولیاں صبح و شام پانی کے ہمراہ لیں –

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

وصال

وصال سے پیشتر حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے آٹھ ماہ تک چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک پیالی دودھ پر گزر کیا۔ اور تین روز پہلے کھانا اور پینا دونوں چھوڑ دیا۔جب بھی درخواست کی گئی کہ آپ اور نہیں کچھ تو پانی ہی پی لیں تو حضور ؒ نے ہاتھ کے اشارے سے منع فرمادیا۔ ای

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

ایام کی بے ترتیبی , لیکوریا

ہر کھانے کے بعد صبح دوپہر اور شام سونٹھ کا سفوف چار(4) گرام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

رنگ

خدا نما جہاں نما ہے سلسلہ عظیمیہ قبول شاہ دوجہاںؐ ہے سلسلہ عظیمیہ حسین رہنماملے حسن عظیم برخیاؔ قلندروں کا رنگ ہے سلسلہ عظیمیہ کفر و الحاد کی آندھیاں جب اپنے عروج پر ہوتی ہیں اور ہر طرف گھپ اندھیرے کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تو اللہ تعالیٰ اپنی صفت رحمت س

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

سورۃ البقرۃ ۔ غیب

ترجمہ : الم۔ اس کتاب میں کوئی شک و شبہ نہیں ، ہدایت دیتی ہے متقیوں کو۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یقین رکھتے ہیں غیب پر۔(سورۂ البقرہ) یہاں غیب سے مراد وہ تمام حقائق ہیں جو انسان کے مشاہدات سے باہر ہیں۔ وہ سب کے سب اللہ کی معرفت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایمان سے مراد ذ

مصنف :

⁠⁠⁠زمرہ : تفسیر

اولاد کی خوش خبری

کراچی کے شاہد صاحب نے اپنا خواب یوں لکھا  میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیوی کے پاس بیٹھا ہوں کچھ فاصلے پر ایک عورت بیٹھی توے پر گھی پگھلا رہی ہے۔ میں اس عورت کے پاس گیا اور ڈرتے ڈرتے گلاب کا پھول اسے پیش کیا۔ عورت نے مسکرا کے اسے قبول کیا اور میں نے گلاب ک

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

معاشی ترقی، محنت اور تندہی

ایم طاہر صاحب نے اپنا خواب ان الفاظ میں بیان کیا محکمہ کی طرف سے خط موصول ہوا کہ آپ کو بہت زیادہ فعال اور متحرک ہونے کی وجہ سے ایگریکلچر میں دو سالہ کورس کے لئے انڈونیشیا بھیجا جارہا ہے۔ صبح اٹھ کر حیران ہوا کہ یہ حکم کیسا تھا کیوں کہ ایگریکلچر سے میرا

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر

لعل شہباز قلندر ؒ

ایک مرتبہ میں نے حضور بابا صاحب ؒ کی خدمت میں عرض کیا۔ ’’ میرا دل چاہتا ہے کہ میں سیہون شریف ہو آؤں۔‘‘ فرمایا ۔’’ ابھی ٹھہر جاؤ۔‘‘ مختصر یہ کہ لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار پر جانے کی خواہش ایک تقا ضا بن گئی اور میں بے چین و بے قراررہنے لگا۔ جب بھی جانے کی

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

⁠⁠⁠زمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات

کاروباری حریف

سکندر علی صاحب نے اپنا خواب بیان کیا ہم ایک ریتیلے میدان میں ہاکی کھیل رہے ہیں۔ گیند ہمارے گول کی طرف زیادہ آرہی ہے۔ مخالف ٹیم گیند پر ہٹ لگاتی ہے تو میدان میں بہت زیادہ ریت اڑتی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ میری ٹیم کے کھلاڑی ایک طرف ہاتھ باندھے کھڑے ہیں اور

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠زمرہ : خواب اور تعبیر