زمرہ جات: حکایت
اللہ دیکھ رہا ہے
خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب بیان کرتے ہیں …
ایک مرتبہ حضور قلندر بابا اولیاؒء نے فرمایا …” ایک پیر صاحب کے دو مرید تھے۔ پیر صاحب نے اپنے ایک مرید کو ایک مرغا اور چھری دی اور کہا اسے کسی ایسی جگہ لے جا کر ذبح کرو جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔
مرید چھری اور مرغا لے کر نکلا اور تھوڑی ہی دیر میں ذبح کرکے لے آیا۔
اب پیر صاحب نے دوسرے مرید کو ایک مرغا اور چھری دے کر یہی حکم دیا۔ مرید کو گئے ہوئے چوبیس گھنٹے ہوگئے۔ آخر میں زندہ مرغ اور چھری کے ہمراہ واپس آگیا اور عرض کیا حضور میں تو جہاں بھی گوشہ تنہائی میں گیا اور اس مرغ کے حلق پر چھری رکھی تو نظر آیا کہ اللہ دیکھ رہا ہے اور آپ نے ایسی جگہ ذبح کرنے سے منع فرمایا تھا جہاں کوئی دیکھ رہا ہو۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : خطبات لاہورِِ
اس سلسلے کے تمام مضامین :
قلندر بابا اولیاؒء کی مجلس
ِنفی اثبات
، ِارادہ ۔ تخلیق
، ِچغل خور
، ِذہن ۔ تربیت
، ِجنت
، ِحضرت جان جاناںؒ
، ِملک الموت
، ِابلیس
، ِجعلی پیر
، ِپیر بانا دیجئے
، ِحیران بندر
، ِحضرت عثمانؓ کی سخاوت
، ِپیر صاحب
، ِسوداگر اور طوطا
، ِ
اللہ دیکھ رہا ہے
، ِغیر اللہ سے محبت