طب، امراض اور علاج

روحانی ڈائجسٹ

نظر کی کمزوری

ایک ثابت ناریل لیں کچا نہ ہو۔ اس کو اوپر سے کاٹ کر سوراخ کرلیں۔ سوراخ میں اسپغول کی بھوسی بھر کر کٹے ہوئے ٹکڑے سے ڈھک دیں اور اس پر گوندھا ہوا آٹا لپیٹ دیں۔ اب اس ناریل کو گھی میں اس وقت تک بھونیں کہ آٹا سرخ ہوجائے۔ ٹھنڈا ہونے پر ناریل کو اسپغول سمیت پ

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

گٹھیا ( جوڑوں کا درد )

25 گرام سونٹھ پیس کر سفوف بنا لیں اور اس میں حسب ذائقہ شکر اور ایک چھٹانک گھر کا بنایا ہوا گھی ملا لیں اور اسے رات کو سوتے وقت ایک ٹیبل اسپون لیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

لمبا قد

قد لمبا کرنے کے لئے گھیکوار کا حلوہ کسی حکیم یا عطار سے بنوا کر ایک سال تک کھائیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

چہرے کی خوبصورتی اور شادابی

صبح نہارمنہ 6 گرام سفوف چرونجی کھائیں۔ اس کے علاوہ ابٹن لگائیں۔ ابٹن بنانے کی ترکیب یہ ہے کہ 3 گرام ہلدی ، 6 گرام چرونجی ( سفوف ) اور 50 گرام آٹا ملا لیں اور رات کو سوتے وقت یہ ابٹن چہرے پر لگائیں۔ یہ مقدار ایک ہفتہ کے لئے کافی ہے۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

الرجی

سونف صاف کرکے رکھ لیجئے۔ صبح ، دوپہر اور شام کھانا کھانے کے بعد تین(3) گرام سونف ہتھیلی پر رکھ کر پھانک لیں اور اس کے بعد نیم گرم پانی پی لیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

ایام کی بے ترتیبی , لیکوریا

ہر کھانے کے بعد صبح دوپہر اور شام سونٹھ کا سفوف چار(4) گرام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

پتہ کی پتھری

اچھی قسم کے سیب زیادہ سے زیادہ مقدار میں استعمال کریں۔ اس کے علاوہ ہر کھانے کے ساتھ دس (10) گرام پنیر بھی استعمال کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

دانتوں سے خون آنا

تازہ پانی میں ذرا سے پسی ہوئی پھٹکری ڈالئے اور اس پانی سے نہار منہ کلیاں کیجئے۔ اس کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہ کھائیں۔ یہ عمل چوبیس گھنٹے میں صرف ایک مرتبہ کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

درد شقیقہ ( آدھا سیسی کا درد )

اسطوخودوس ، سیاہ مرچ ، خشک دھنیا تین تین گرام دن چڑھنے سے پہلے پانی میں گھوٹ کر پئیں –

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

ناک کی ہڈی بڑھنا

ناک کی ہڈی بڑھ گئی ہو تو چند ہفتوں تک صبح ، دوپہر اور شام جھینگا کھلائیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

دانت کا درد

لوبان ایک چھٹانک ، سفید گول مرچ ایک چھٹانک اور پھٹکری تین (3) گرام پیس کر منجن بنالیں اور روزانہ اسی سے دانت صاف کریں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

ہائی بلڈ پریشر

بغیر دودھ کی چائے میں آدھے لیموں کا رس ڈال کر پی لیں۔

مصنف : سید نعمان ظفر عالم

⁠⁠⁠زمرہ : طب، امراض اور علاج

PreviousNext