قلندر
تعریف و تشریح
قبل اس کے ہم حضور قلندر بابا اولیا ؒء کے حالات اور کشف و کرامات پیش کریں مناسب ہے کہ لفظ ’قلندر‘ کی وضاحت کردی جائے تاکہ انکے مقام کا اندازہ ہوجائے اور ان سے وقوع میں آنے والے واقعات سمجھ لینے اور ان پر یقین کر لینے میں ذہن و خیال ، ارادے اور نیّت کو یکسوئی حاصل ہوجائے۔ ایسا انسان جس کے دیدۂ اعتبار اور چشم حقیقت کے سامنے ہر شئے کی شیئیت اٹھ گئی ہواور وہ مراتب وجود کو سمجھ کر ان میں عروج کرتا رہے، یہاں تک کہ عالم تکوین سے بالاقدم رکھے اور مقام وحدانیت کے مشاہدے میں غرق رہ کر احدیّت کی تفصیل میں عین و حدت کا جمال مشاہدہ کرکے مقام وحدت کی مستی اور بے کیفی میں گم رہتے ہوئے مرتبۂ احدیّت پر واپس آئے۔ اس کے بعد اپنے مراتب سے جدا ہوئے بغیر احدیت کے مشاہدے میں محور ہے۔ پھر انسانی مرتبے پر پہنچ کر عبودیت کا مقام حاصل کرے، یہاں تک کہ اس کا عروج و نزول ایک ہوجائے ۔ جزو میں کُل اور کُل میں جزو کو دیکھے ، پھر ان تمام سے مستغنی ہوکر حیرت محمودہ یعنی سُرور میں رہے تو اس کو قلندر کہتے ہیں۔ یہ قلندر کا مقام محبوبیت کے مقام سے بھی اعلیٰ ہے کیونکہ محبوبیت کے مقام میں پھر بھی دوئی باقی رہتی ہے کہ ایک عاشق، دوسرا معشوق ہوتا ہے۔لیکن قلندری کا مقام یہ ہے کہ یہاں دوئی بالکل نہیں رہتی۔ من تو شدم تو من شدی کا معاملہ بن جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کلامِ مجید فرقان حمید میں ہادیٔ کو نین صلی ّ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقام کی خبردی ہے۔ چنانچہ ایک موقع پر ارشاد فرمایا ہے : یَدُ اللہَ فَوْقَ اَیْدِیْھِمْ ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے۔ حالاںمزید پڑھئیے
مندرجہ ذیل مضمون احمد جمال عظیمی صاحب نے بعنوان ’نفی اثبات‘ سے جنوری ۱۹۹۷ کے روحانی ڈائجسٹ میں تحریر کیا۔ احمد جمال کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جنہیں حضور قلندر بابا اولیاؒء کی مجالس میں حاضری کا شرف حاصل ہوا۔ایسے خوش نصیب لمحات میں انہوں نے جو علم
مصنف : احمد جمال عظیمیزمرہ : طرز تفہیم
تازہ پانی میں ذرا سے پسی ہوئی پھٹکری ڈالئے اور اس پانی سے نہار منہ کلیاں کیجئے۔ اس کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ بھی نہ کھائیں۔ یہ عمل چوبیس گھنٹے میں صرف ایک مرتبہ کریں۔
مصنف : سید نعمان ظفر عالمزمرہ : طب، امراض اور علاج
ایک صاحب اپنے ایک نوجوان لڑکے کو لے کر بابا صاحبؒ کی خدمت میں آئے اور بتایا کہ میرا یہ بیٹا تھوڑی دیر بھی جوتیاں پہن لیتا ہے تو اس کے پیروں سے بہت بری بدبو آنے لگتی ہے اس بدبو سے سب پریشان رہتے ہیں۔ قلندر باباؒ نے انہیں کہا کہ بچے کا معدہ غلیظ رہنے لگا
مصنف : مشعل رحیمزمرہ : طب، امراض اور علاج
بابا صاحبؒ نے اولاد ہونے کے لئے یہ عمل تجویز فرمایا ہے خالی پانی ایک لہسن کی گرہ اور ریٹھے کی گری کا سفوف تھوڑا سا چبا کر نگل لیں۔ ایام جس روز سے شروع ہوں۔ اس طرح تین ماہ متواتر استعمال کریں۔
مصنف : سید نعمان ظفر عالمزمرہ : طب، امراض اور علاج
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلّم کا دیدار (بشارت اور مشکل کشائی)
محمّد آصف صاحب کا خواب اس طرح ہے ۱۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ له وسلّم کو خواب میں دیکھا آپؐ حجرے میں تشریف فرما تھے۔ ساتھ ہی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف رکھتے تھے۔ ۲۔ ایک عید گاہ کی دیوار ہے۔ دیوار کے سامنے صحابہ کرامؓ صف باندھے کھڑے ہیں۔ میر
مصنف : سہیل احمدزمرہ : خواب اور تعبیر
اختلاج قلب کے ایک مریض کو بہت آسان نسخہ بابا صاحبؒ نے بتایا تھا جس سے وہ تندرست ہوگیا تھا۔ بابا صاحبؒ نے فرمایا تھا .. سفید چنبیلی کے چار پھول صبح نہار منہ ہتھیلی پر رکھ کر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے ملیں اور مصری ملا کر کھا لیں چالیس روز تک استعمال کریں
مصنف : مشعل رحیمزمرہ : طب، امراض اور علاج
ایک روز میں نے ڈاڑھی کے متعلق دریافت کیا کہ ازروئے قرآن و حدیث اس کی حد کتنی ہے اور سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃوالسّلام کی ریش مبارک کیسی تھی اور صحابہ کرام ؓ بالخصوص خلفائے راشدین ؓ، جن سے بڑھ کر منبع ِ شریعت کوئی نہیں ہوسکتا، ان کی ڈاڑھیاں کتنی لمبی تھ
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, طرز تفہیم
وصال سے پیشتر حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے آٹھ ماہ تک چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک پیالی دودھ پر گزر کیا۔ اور تین روز پہلے کھانا اور پینا دونوں چھوڑ دیا۔جب بھی درخواست کی گئی کہ آپ اور نہیں کچھ تو پانی ہی پی لیں تو حضور ؒ نے ہاتھ کے اشارے سے منع فرمادیا۔ ای
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
گنج پن دور کرنے کے لئے حضور بابا صاحبؒ یہ نسخہ تجویز فرماتے ہیں استعمال شدہ چائے کی پتی کو خشک کرکے باریک پیس لیں اور پھر پانی میں ڈال کر اس قدر جوش دیں کہ پانی میں اس کا رنگ شامل ہوجائے اس میں تلوں کا تیل ملا کر حل کرلیں اور متاثرہ جگہ پر مالش کریں۔
مصنف : سید نعمان ظفر عالمزمرہ : طب، امراض اور علاج
ہر کھانے کے بعد صبح دوپہر اور شام سونٹھ کا سفوف چار(4) گرام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
مصنف : سید نعمان ظفر عالمزمرہ : طب، امراض اور علاج
مٹی میں ہے دفن آدمی مٹی کا پتلا ہے وہ اک پیالہ بھر ی مٹی کا میخوار پیئں گے جس پیالے میں شراب وہ پیالہ بنے گا کل اسی مٹی کا خدا نے آدم کو مٹی سے بنایا ہے تو ہر آدمی بھی مٹی سے بنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اسے مٹی میں ہی دفن کر دیتے ہیں۔ یہ ایک حسین مورتی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, رباعیات, شعر و سخن
اللہ تعالیٰ کے نظام ہائے تکوین سے متعلق گفتگو کے دوران ایک مرتبہ حضور بابا صاحب ؒ نے ایک بچہ کی ولادت کی پیشنگوئی کی جس کو جون ۱۹۶۰ میں پیدا ہونا تھا۔ جون ۱۹۶۰ کی تاریخ آئی تو میں نے دوبارہ استفسار کیا ، جس کے جواب میں مجھے بتایا گیا کہ وہ بچہ عالم
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات
قبل اس کے ہم حضور قلندر بابا اولیا ؒء کے حالات اور کشف و کرامات پیش کریں مناسب ہے کہ لفظ ’قلندر‘ کی وضاحت کردی جائے تاکہ انکے مقام کا اندازہ ہوجائے اور ان سے وقوع میں آنے والے واقعات سمجھ لینے اور ان پر یقین کر لینے میں ذہن و خیال ، ارادے اور نیّت کو ی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
حبس ریاح کے مرض میں بابا صاحبؒ بتاتے ہیں کہ کھانا خوب پیٹ بھر کر کھانا چاہئے۔ نسخہ کے طور پر اجوائن ایک چھٹانک اور کالا نمک تین چھٹانک کوٹ چھان کر سفوف بنا کر رکھ لیں ہر کھانے کے بعد یہ سفوف ایک ماشہ کھا لیں۔
مصنف : مشعل رحیمزمرہ : طب، امراض اور علاج
ساقی ! ترا مخمور پئے گا سوبار گردش میں ہے ساغر تو رہے گا سوبار سو بار جو ٹوٹے تو مجھے کیاغم ہے ! ساغر مری مٹی سے بنے گا سوبار میں اس بات کا غم کیوں کروں کہ ساغر ٹوٹ گیا ہے۔ یہ پیالہ میری ہی ذات سے بنا ہے اور میرا وجود بھی ان ذرّوں سے بنا ہے۔ مجھے مرنے
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, رباعیات, شعر و سخن
ایک دفعہ آدھی رات کو میں حضور قلندر بابا ؒ کی کمر دبا رہا تھا او ر بابا صاحب ؒ قرآن پاک کی آیات میں اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ حکمت مجھے سمجھا رہے تھے۔ بابا صاحب ؒ نے مجھ سے ارشادکیا کہ فلاں آیت پڑھو۔میں نے تلاوت کی۔ پھر فرمایا ’’ اس آیت کا سات بار ورد ک
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, کشف و کرامات
زمانہ قدیم سے انسان کے لئے خواب دیکھنا ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ وہ سو جاتا ہے اور مادی دنیا سے اس کے حواس بے خبر ہوجاتے ہیں لیکن وہ پھر بھی خود کو اسی طرح چلتا پھرتا ، باتیں کرتا اور وہ سارے کام کرتے دیکھتا ہے جو وہ بیداری میں جسم کے ساتھ کرتا ہے۔ طرح طرح
مصنف : سہیل احمدزمرہ : خواب اور تعبیر
جس وقت کہ تن جاں سے جدا ٹھیر یگا
جس وقت کہ تن جاں سے جدا ٹھیر یگا دوگز ہی زمین میں تو جا ٹھیر یگا دوچارہی روز میں تو ہوگا غائب آکر کوئی ا و ر اس جگہ ٹھیر یگا جب قدرت کے حکم سے اس بدن سے روح کو الگ کردیا جائے گا تو اس بدن کا ٹھکا نا صرف دوگز زمین کا ٹکڑا ہوگا (وہ بھی اس کے لئے جسے میسر
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیزمرہ : تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ, رباعیات, شعر و سخن
ایک خواب(یقین کی قوت) کےجواب میں قلندر بابا اولیاؒء نے یوں تحریر فرمایا خواب کو اختصار میں سمجھنے کے لئے چند باتیں پیش نظر رکھنا ضروری ہیں۔ ۱۔ انسانی زندگی کے تمام کاموں کا دارومدار حواس پر ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا کہ حواس کیا ہیں اور کس طرح مرتب
مصنف : سہیل احمدزمرہ : خواب اور تعبیر
شمیم صاحبہ نے اپنا خواب بیان کرتے ہوئے لکھا میری امی نہر کے کنارے ایک درخت کے نیچے کھڑی ہیں۔ ایک آدمی گزرتے ہوئے کہتا ہے .. شاباش تم اس آدمی کی ( میرے والد کی طرف اشارہ کرکے ) بیوی ہو۔ دوسرا خواب یہ ہے کہ کوئلے دھک رہے ہیں ان کوئلوں پر ایک مرغی آکر
مصنف : سہیل احمدزمرہ : خواب اور تعبیر