نزلہ ، کانوں میں پیپ آنا
دو نوجوان ایک مرتبہ بابا صاحبؒ کے پاس آئے جب انہیں بابا صاحبؒ سے ملوایا گیا تو بابا صاحبؒ کے پاس دونوں چپ چاپ بیٹھے رہے۔ پھرایک لڑکا عرض کرنے لگا حضرت میرا دوست کافی سالوں سے بیمار ہے۔ قلندر باباؒ نے دوسرے لڑکے کے سر پر ہاتھ رکھا تو وہ کہنے لگا حضور کانوں سے پیپ آتی ہے اور مستقل نزلہ رہتا ہے۔
بابا صاحبؒ نے اسے تسلی دی کہ “بیٹا آپ ٹھیک ہوجائیں گے ، ایسا کریں سونف صاف کرکے دو حصہ کر لیجئے۔ ایک حصّہ بھون لیں اور ایک حصہ کچا رکھئے۔ دونوں کو ملا لیجئے۔ کھانا کھانے کے بعد اس میں سے تین ماشہ کھا لیا کریں اور ٹھنڈا پانی پینا بالکل ترک کردیں۔ ”
کچھ ہفتوں بعد اس لڑکے کا دوست ایک خط لے کر آیا ، بتایا کہ میرا دوست مشرقی پاکستان ( موجودہ بنگلہ دیش ) چلا گیا ہے اس کا خط آیا ہے۔ خط میں اس نے بابا صاحبؒ کو سلام لکھا اور بتایا کہ اب وہ تندرست ہے۔
مصنف : مشعل رحیم
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ