زمرہ جات: طب، امراض اور علاج

نزلہ ، کانوں میں پیپ آنا

دو نوجوان ایک مرتبہ بابا صاحبؒ کے پاس آئے جب انہیں بابا صاحبؒ سے ملوایا گیا تو بابا صاحبؒ کے پاس دونوں چپ چاپ بیٹھے رہے۔ پھرایک لڑکا عرض کرنے لگا حضرت میرا دوست کافی سالوں سے بیمار ہے۔ قلندر باباؒ نے دوسرے لڑکے کے سر پر ہاتھ رکھا تو وہ کہنے لگا حضور کانوں سے پیپ آتی ہے اور مستقل نزلہ رہتا ہے۔
بابا صاحبؒ نے اسے تسلی دی کہ “بیٹا آپ ٹھیک ہوجائیں گے ، ایسا کریں سونف صاف کرکے دو حصہ کر لیجئے۔ ایک حصّہ بھون لیں اور ایک حصہ کچا رکھئے۔ دونوں کو ملا لیجئے۔ کھانا کھانے کے بعد اس میں سے تین ماشہ کھا لیا کریں اور ٹھنڈا پانی پینا بالکل ترک کردیں۔ ”
کچھ ہفتوں بعد اس لڑکے کا دوست ایک خط لے کر آیا ، بتایا کہ میرا دوست مشرقی پاکستان ( موجودہ بنگلہ دیش ) چلا گیا ہے اس کا خط آیا ہے۔ خط میں اس نے بابا صاحبؒ کو سلام لکھا اور بتایا کہ اب وہ تندرست ہے۔

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

طب، امراض اور علاج
    ِحبس ریاح ، ِپیروں سے بدبو ، ِبڑا سر ، ِمعذوری ، ِپیٹ بڑھنا ، ِآنکھوں کے سامنے خون ، ِاستسقاء ، ِچھوٹا قد اور کب ، ِایڑی کا درد ، ِذیابیطس ، ِسوئیاں نکلنا ، ِبغل میں گلٹیاں ، ِپاگل پن ، ِاختلاج قلب ، ِپیروں کے پٹھے اور پنڈلیوں کا بے کار ہونا ، ِچشمہ چھڑانے کے لئے ، ِلالچ سے پیدا ہونے والے امراض ، ِلیکوریا کا علاج ، ِ نزلہ ، کانوں میں پیپ آنا ، ِبال سیاہ کرنا ، ِبلڈ پریشر ، ِبڑی ناک ، ِورم ، ِبرص ، ِنظر کی کمزوری ، ِگٹھیا ( جوڑوں کا درد ) ، ِلمبا قد ، ِچہرے کی خوبصورتی اور شادابی ، ِالرجی ، ِایام کی بے ترتیبی , لیکوریا ، ِپتہ کی پتھری ، ِدانتوں سے خون آنا ، ِدرد شقیقہ ( آدھا سیسی کا درد ) ، ِناک کی ہڈی بڑھنا ، ِدانت کا درد ، ِہائی بلڈ پریشر ، ِبال سیاہ کرنا ، ِموٹاپا ، ِخواب میں ڈرنا ، ِنشہ کی عادت سے نجات ، ِجگر کی خرابی ، ِنظر کی کمزوری ، ِگنج پن دور کرنے کے لئے ، ِاولاد نہ ہونا ، ِایام کی بےترتیبی ، ِبالوں کا گرنا ، ِگردہ کی پتھری ، ِبرص ، ِنشہ کی عادت ، ِگیس اور سینے کے امراض