زمرہ جات: طب، امراض اور علاج

لالچ سے پیدا ہونے والے امراض

حضور بابا صاحبؒ کے پاس ایک عورت جس کے پیٹ میں رسولی تھی ، اپنے جوان بیٹے کے سلسلے میں حاضر ہوئیں اور بتانے لگیں کہ بیٹے کی دو سال قبل شادی ہوئی ہے۔ پہلے وہ کپڑے کی دکان چلاتا تھا اور پیسے مجھے لا کر دیتا۔
اب امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے لگا ہے اس کی آمدنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن مجھے اب بھی لگے بندھے پیسے دیتا ہے اور باقی روپے اپنے اور اپنی بیوی کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیتا ہے۔ میں بیمار رہتی ہوں پیٹ میں رسولی ہے ، بلڈ پریشر بھی رہتا ہے اور عجیب عجیب وسوسے آتے ہیں۔آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا بیٹا میرے تابع فرمان ہوجائے اور سب پیسے مجھے ہی لا کر دے۔
بابا صاحبؒ نے انہیں بہت پیار سے سمجھایا اور بتایا کہ آپ کا بیٹا اب بھی فرمانبردار ہے۔ پیٹ کی رسولی ، بلڈ پریشر اور ذہنی انتشار وغیرہ یہ سب لالچ کے پیدا کردہ امراض ہیں۔ بیٹے کی طرف سے مطمئن رہیں۔ آپ شہد لگی روٹی کھائیں انشاء اللہ جلد ہی تندرست بھی ہوجائیں گی اور پرسکون بھی۔

مصنف : مشعل رحیم

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

طب، امراض اور علاج
    ِحبس ریاح ، ِپیروں سے بدبو ، ِبڑا سر ، ِمعذوری ، ِپیٹ بڑھنا ، ِآنکھوں کے سامنے خون ، ِاستسقاء ، ِچھوٹا قد اور کب ، ِایڑی کا درد ، ِذیابیطس ، ِسوئیاں نکلنا ، ِبغل میں گلٹیاں ، ِپاگل پن ، ِاختلاج قلب ، ِپیروں کے پٹھے اور پنڈلیوں کا بے کار ہونا ، ِچشمہ چھڑانے کے لئے ، ِ لالچ سے پیدا ہونے والے امراض ، ِلیکوریا کا علاج ، ِنزلہ ، کانوں میں پیپ آنا ، ِبال سیاہ کرنا ، ِبلڈ پریشر ، ِبڑی ناک ، ِورم ، ِبرص ، ِنظر کی کمزوری ، ِگٹھیا ( جوڑوں کا درد ) ، ِلمبا قد ، ِچہرے کی خوبصورتی اور شادابی ، ِالرجی ، ِایام کی بے ترتیبی , لیکوریا ، ِپتہ کی پتھری ، ِدانتوں سے خون آنا ، ِدرد شقیقہ ( آدھا سیسی کا درد ) ، ِناک کی ہڈی بڑھنا ، ِدانت کا درد ، ِہائی بلڈ پریشر ، ِبال سیاہ کرنا ، ِموٹاپا ، ِخواب میں ڈرنا ، ِنشہ کی عادت سے نجات ، ِجگر کی خرابی ، ِنظر کی کمزوری ، ِگنج پن دور کرنے کے لئے ، ِاولاد نہ ہونا ، ِایام کی بےترتیبی ، ِبالوں کا گرنا ، ِگردہ کی پتھری ، ِبرص ، ِنشہ کی عادت ، ِگیس اور سینے کے امراض