چشمہ چھڑانے کے لئے
ایک خاتون اپنی بچی کو لے کر حضور قلندر باباؒ کے پاس آئیں اور بچی کے طرف اشارہ کرکے بتایا کہ یہ دسویں جماعت میں ہے لیکن نامعلوم کیوں اس کی نظر کمزور ہوتی جارہی ہے حالانکہ پہلے بالکل ٹھیک تھی۔ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے چشمہ لگوایا لیکن کچھ دنوں بعد چشمے سے بھی دھندلا نظر آنے لگا اور چشمہ بدلوانا پڑا۔ بہت پریشانی ہوگئی ہے دن بہ دن نظر گر رہی ہے۔
بابا صاحبؒ نے انہیں کہا کہ بچی کو اصلی شہد روزانہ استعمال کرائیں۔ جو نسخہ تجویز کیا وہ کچھ یوں ہے۔
مہندی ایک چھٹانک دہی کے پانی میں حل کرلیں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر تلووں میں لگائیں ، ہفتہ میں ایک مرتبہ۔ تین چار ہفتے تک یہ عمل کریں۔
اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ بچی کی نظر بہت جلدی بحال ہوگئی اور چشمہ بھی اتر گیا۔
مصنف : مشعل رحیم
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ