بڑی ناک
ایک مرتبہ ایک صاحبہ عجیب مسئلہ لے کر حاضر ہوئیں کہنے لگیں کہ میرے لڑکے کی ناک چہرے کی مناسبت سے بہت بڑھ گئی ہے اور وہ اس وجہ سے شدید حساسیت کا شکار ہوگیا ہے۔ لوگوں سے ملنا جلنا ترک کردیا ہے۔ ہر وقت گھر میں بیٹھا رہتا ہے۔ ڈاکٹروں کے پاس اس کا علاج نہیں ہے۔ سب گھر کے افراد پریشان ہیں کوئی ایسا حل بتائیں کہ میرا بیٹا خوش رہنے لگے۔
بابا صاحبؒ نے لڑکے کو بلوایا اور اسے بتایا کہ ایک ایسا علاج آپ کو بتا رہے ہیں جس سے ناک کی بڑی جسامت بالکل درست ہوجائے گی فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
اس لڑکے کو جو علاج تجویز کیا تھا وہ یہ ہے ایک عدد فلفل دراز آدھا پاؤ دودھ میں جوش دیں۔ جب دودھ کی مقدار نصف رہ جائے تو اتار لیں۔ فلفل دراز کو چبا کر کھا لیں اور دودھ پی لیں کم سے کم چالیس روز یہ عمل کریں۔
مصنف : مشعل رحیم
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ