لالچ سے پیدا ہونے والے امراض
حضور بابا صاحبؒ کے پاس ایک عورت جس کے پیٹ میں رسولی تھی ، اپنے جوان بیٹے کے سلسلے میں حاضر ہوئیں اور بتانے لگیں کہ بیٹے کی دو سال قبل شادی ہوئی ہے۔ پہلے وہ کپڑے کی دکان چلاتا تھا اور پیسے مجھے لا کر دیتا۔
اب امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے لگا ہے اس کی آمدنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن مجھے اب بھی لگے بندھے پیسے دیتا ہے اور باقی روپے اپنے اور اپنی بیوی کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیتا ہے۔ میں بیمار رہتی ہوں پیٹ میں رسولی ہے ، بلڈ پریشر بھی رہتا ہے اور عجیب عجیب وسوسے آتے ہیں۔آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا بیٹا میرے تابع فرمان ہوجائے اور سب پیسے مجھے ہی لا کر دے۔
بابا صاحبؒ نے انہیں بہت پیار سے سمجھایا اور بتایا کہ آپ کا بیٹا اب بھی فرمانبردار ہے۔ پیٹ کی رسولی ، بلڈ پریشر اور ذہنی انتشار وغیرہ یہ سب لالچ کے پیدا کردہ امراض ہیں۔ بیٹے کی طرف سے مطمئن رہیں۔ آپ شہد لگی روٹی کھائیں انشاء اللہ جلد ہی تندرست بھی ہوجائیں گی اور پرسکون بھی۔
مصنف : مشعل رحیم
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۲۰۰۱ِِ