جاپان کی سند
سلسلۂ عظیمیہ کے صاحب دل اور صاحب مقام بزرگ ڈاکٹر عبدالقادر صاحب جب حضور قلندر بابا اولیاءؒکی خدمت میں پہلی بار حاضر ہوئے تو ان کے پیش نظر دوباتیں تھیں۔ ایک یہ کہ جاپان جاکر ٹریننگ حاصل کریں اور وولن اسپننگ ماسٹر (WOOLLEN SPINNING MASTER) کا ڈپلوما حاصل کریں ۔ چنانچہ حضور بابا صاحب ؒ کی خدمت میں درخواست پیش کی گئی۔ حضور بابا جی ؒ نے فرمایا ’’ آپ کو ٹریننگ کے لئے باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟ بس آپ اسپننگ ماسٹر ہیں۔‘‘
حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے فرمانے کے بعد حالات کچھ اس طرح سے پیش آئے کہ ولیکامل میں جو جاپانی اسپننگ ماسٹر کام کرتا تھا وہ ملازمت چھوڑ کر چلاگیا اور ہمارے یہ بزرگ اسپننگ ماسٹر کے عہدے پر کام کرنے لگے اور عرصہ دراز تک کام کرتے رہے۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 67 سے 67تک ہے۔