عظمت
ایک مرتبہ لیٹر پیڈ (LETTER PAD) پر نام چھپوانے کے لئے حضور بابا صاحب ؒ سے اجازت طلب کی۔ حسن اُخریٰ سیّد محمد عظیم برخیاؔ، لکھ کر خدمت میں پیش کیا گیا۔ حضور بابا صاحب ؒ نے لفظ ’سیّد‘ پر دائرہ بنادیااور فرمایا کہ نام کے ساتھ یہ نہ لکھا جائے۔ عرض کیا گیا کہ آپ نجیبُ الطّرفین سیّد ہیں۔ اس لئے درخواست ہے کہ ’سیّد‘ لکھنے کی اجازت مرحمت فرمادی جائے۔
حضور بابا صاحب ؒ نے فرمایا کہ ’’سیّد‘‘ لکھنا اس شخص کو زیب دیتا ہے جس کے اندر سیّدناحضورعلیہ الصّلوٰۃوالسّلام کے کچھ تو اوصاف موجود ہوں اور یہ کہکر زارو قطار رونے لگے ۔ اتناروئے کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔ روتے روتے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ارشاد کیا۔ ’’ میں خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا کہ اپنے نام کے ساتھ ’’سیّد ‘‘ لکھوں۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 34 سے 34تک ہے۔