مٹی سے نکلتے ہیں پرندے اڑ کر
مٹی سے نکلتے ہیں پرندے اڑ کر
دنیا کی فضا دیکھتے ہیں مڑ مڑ کر
مٹی کی کشش سے اب کہاں جائینگے
مٹی نے انہیں دیکھ لیا ہے مڑ کر
تمام جاندار مٹی سے بنے ہوئے ہیں ۔ مٹی سے مراد روشنیوں کا وہ خلط ملط ہے جس میں تمام رنگ موجود ہیں۔ اسے کل رنگ روشنی بھی کہاجاتا ہے۔ یہی رنگ درخت کی جڑیں زمین سے حاصل کرتی ہیں۔ اور یہی رنگ تنا ، شاخوں ، پتوں ، پھول اور پھل میں نمایاں ہوجاتے ہیں لیکن تخلیق کی یہ طرز دیرپا نہیں ہے۔ جلدی ہی یہ تخلیق پھر مٹی بن جاتی ہے۔ پرندے بھی اسی مٹی کے بنے ہوئے ہیں ۔قوت پرواز حاصل ہوجانے کے بعد بھی مٹی سے رستگاری حاص نہیں کرسکتے کیوں کہ وہ مٹی کے دائرکار (GRAVITY) باہر نہیں جاسکتے ۔ جلدہی کشش انہیں پھر مٹی میں مل کر مٹی بن جانے پر مجبور کردیتی ہے۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 146 سے 146تک ہے۔