بیعت
۱۹۵۶ء میں سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ قطبِ ارشاد حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردیؒ(حضرت قلندر علی سہروردیؒ کا مزار شریف لاھور(ہنجروال) یں واقع ہے۔) کراچی تشریف لائے۔ حضور بابا صاحب ؒ انکی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیعت حاصل کرنے کی درخواست پیش کی۔ حضرت ابو الفیض قلندر علی سہروردی ؒ نے فرمایا کہ رات کو تین بجے آؤ۔ سخت سردی کا عالم تھا کہ حضور بابا صاحب ؒ گرانڈ ہوٹل ، میکلوڈ روڈ کی سیڑھیوں پر رات کے دوبجے جا کر بیٹھ گئے۔ اور ٹھیک تین بجے سہروردی بزرگؒ نے دروازہ کھولا اور اندر بلالیا۔ سامنے بٹھاکر حضور بابا صاحب ؒ کی پیشانی مبارک پر تین پھونکیں ماریں۔ پہلی پھونک میں عالم ارواح منکشف ہوگیا۔ دوسری پھونک میں عالم ملکوت و جبروت سامنے آگیا اور تیسری پھونک میں حضور بابا صاحب ؒ نے عرش معلی کا مشاہدہ کیا۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 30 سے 30تک ہے۔