جبتک کہ ہے چاندنی میں ٹھنڈک کی لکیر
جبتک کہ ہے چاندنی میں ٹھنڈک کی لکیر
جبتک کہ لکیر میں ہے خم کی تصویر
جبتک کہ شب مہ کا ورق ہے روشن
ساقی نے کیا ہے مجھے ساغر میں اسیر
حضور باباصاحب ؒ چاند کو خُم سے تشبیہ دیتے ہیں ۔ جس طرح خُم میں شراب بھر ی ہوئی ہوتی ہے اسی طرح چاند میں ٹھنڈی اور مسحور کن چاندنی بھری ہوئی ہوتی ہے اسی طرح چاند میں ٹھنڈی اور مسحور کن چاندنی بھری ہوئی ہے ۔اور یہ مسحور کن روپہلی چاندنی دراصل وہ روشنی ہے جس سے زمین کا ذرّہ ذرّہ نمو و حیات پارہا ہے۔ جب تک نموو حیات کا سلسلہ جاری ہے ، کائنات منور اور روشن ہے اور جب روشنی کا نظام درہم برہم ہوجائیگا تو نہ خُم رہیگا، نہ شراب ، نہ چاند رہیگا، نہ چاندنی۔ اگر کوئی چیز باقی رہیگی تو وہ ساقی کی ذات والا صفات ہے۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 144 سے 145تک ہے۔