خانواَدۂ سلاسل
سلسلہ عالیہ عظیمیہ جذب و سلوک دونوں روحانی شعبوں پر محیط ہے ۔ امام سلسلہ عظیمیہ ، ابدال حق، سیّدنا و مرشد حسن اخریٰ محمد عظیم برخیاؔ المعروف حضور قلندربابا اولیاء رحمتہ اللہ علیہ خصوصاً اکیس (۲۱) سلاسل طریقت کے مربی و مشفی ہیں اور حسب ذیل گیارہ سلاسل عالیہ کے خانوادہ ٭ ہیں۔
قلندریہ : امام سلسلہ حضرت ذوالنون مصری ؒ
نوریہ : امام سلسلہ حضرت امام موسیٰ کاظم رضا
چشتیہ : امام سلسلہ حضرت ممشاد دینوری ؒ
نقشبندیہ : امام سلسلہ حضرت شیخ بہاء الحق نقشبند خواجہ باقی باللہ ؒ
سہروردیہ : امام سلسلہ حضرت ابو القاہر ؒ
قادریہ : امام سلسلہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ
طیفوریہ : امام سلسلہ حضرت با یزید بسطامی ؒ
جنیدیہ : امام سلسلہ حضرت ابو القاسم جنید بغدادی ؒ
ملامتیہ : امام سلسلہ حضرت ذوالنون مصری ؒ
فردوسیہ : امام سلسلہ حضرت نجم الدین کبریٰ ؒ
تاجیہ : امام سلسلہ حضرت محمد صغریٰ تاج الدین ؒ
سلسلہ عظیمیہ میں طالب کو اسی روحانی رنگ میں رنگا جاتا ہے جس رنگ میں اس کی افتاد طبع ہے۔
سلسلہ عالیہ عظیمیہ مین روایتی پیری مریدی نہیں ہے۔ نہ جبہ و دستار ہے نہ منبر و محراب ۔ اگر کسی طالب کو در عظیم سے کچھ لینا ہے تو اس کے لئے خلوص اور طلب علم کے لئے ذوق و شوق کا ہونا کافی ہے۔
٭ وہ شیخ یا صاحب ولایت جسے امام سلسلہ نے اپنا ذہن منتقل کردیا ہو اسے خانوادہ کہتے ہیں ۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 167 سے 169تک ہے۔