عرس مبارک
۲۷ جنوری اس مقدس ہستی کا یوم وصال ہے جو بارگاہ خداوندی میں مقبول اور سیّدناحضورعلیہ الصّلوٰۃوالسّلام کا محبوب ہے ۔ اس وجود مسعود نے سیّدناحضورعلیہ الصّلوٰۃوالسّلام کے اخلاق، روحانی اور علوم حضوری کے مشن کو زمانے کے تقاضوں کے مطابق پیش کیا ہے۔عشق رسول ؐ کے پردانے اور اولیاء اللہ کی محبت میں دیوانے ، پاک باطن لوگ ۲۷جنوری کو حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے عرس مبارک میں دور دراز مقامات سے تشریف لاتے ہیں اور روحانی فیض سے مالامال اور سرخرو ہوکر اپنے مقامات پر باباصاحب کے فیض کو عام کرتے ہیں ۔
مندرجہ ذیل پروگرام کے تحت عظیمیہ ٹرسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عرس کا انتظام و نصرام تکمیل پاتا ہے۔
پروگرام
۲۷۔جنوری
بعد نماز ظہر : ختم درودشریف اور آیت کریمہ
بعد نماز عصر : قرآن خوانی
بعد نماز مغرب : فاتحہ اور تقسیم لنگر
بمقام : خانقاہ عظیمیہ
ایس ۔ٹی۔سیکٹر ۱۴۔بی، بس اسٹاپ
شادمان ٹاؤن نمبر ۱ ، کراچی۔
(بس اسٹاپ سخی حسن سے اگلا بس اسٹاپ ہے)۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 157 سے 158تک ہے۔