مستقبل کا انکشاف
میرے پیر بھائی، ذکی صاحب حیدر آباد میں فرنیچر کا کام کرتے ہیں۔ ان کی شادی کا مسئلہ درپیش تھا۔ ذکی صاحب کے والد صاحب نامساعد حالات کی بنا پر ابھی شادی کرنا نہیں چاہتے تھے۔ حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے ان سے فرمایا کہ شادی فوراً کردی جائے ورنہ یہ شادی عرصے تک نہیں ہوسکے گی۔ بہرحال ، جیسے تیسے کرکے شادی ہوگئی۔ رخصتی کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ ان کے ایک قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوگیا۔ ابھی ان کا چالیسواں بھی نہیں ہوا تھا کہ خاندان میں ایک اور موت واقع ہوگئی۔ اس سلسلے نے اتنا طول کھینچا کہ چالیس دن پورے نہیں ہوتے تھے کہ کسی ایک کا انتقال ہوجاتا تھا او ر یہ المناک سلسلہ کئی سال سے جاری ہے۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 59 سے 59تک ہے۔