مقام ولایت
حضرت ابو الفیض قلندر علی سہروردی ؒ نے قطب ارشاد کی تعلیمات تین ہفتے میں پوری کرکے خلافت عطا فرمادی۔
اس کے بعد حضرت شیخ نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ علیہ کی روح پُر فتوح نے حضور بابا صاحب ؒ کی روحانی تعلیم شروع کی اور پھر یہ سلسلہ یہاں تک پہنچا کہ سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃوالسّلام نے براہ راست علم لَدُنیّ عطا فرمایا۔ اور سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃ و السلام کی ہمت اور نسبت کے ساتھ بارگاہ ربُّ العزت میں پیشی ہوئی اور اسرارورموز کا علم حاصل ہوا۔
اس زمانے میں حضور بابا صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مسلسل دس رات اور دس دن شب بیداری کی اور تہجد کی نوافل میں کئی کئی سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھی۔
جن بزرگوں کی ارواح طیّبات اور جن سلسلوں سے حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کو نسبت اویسیہ کے تحت فیض حاصل ہوا ہے ان کی تفصیل د یئے گئے نقشے ’’نسبت فیضان‘‘ میں بیان کی گئی ہے۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 30 سے 31تک ہے۔