ہر شئے میں اللہ نظر آتا ہے
ایک دفعہ آدھی رات کو میں حضور قلندر بابا ؒ کی کمر دبا رہا تھا او ر بابا صاحب ؒ قرآن پاک کی آیات میں اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ حکمت مجھے سمجھا رہے تھے۔ بابا صاحب ؒ نے مجھ سے ارشادکیا کہ فلاں آیت پڑھو۔میں نے تلاوت کی۔ پھر فرمایا ’’ اس آیت کا سات بار ورد کرو۔‘‘
ساتویں مرتبہ جب میں نے اس آیت کو پڑھا تو نظروں کے سامنے سے پردہ ہٹا اور یہ بات مشاہدے میں آئی کہ ہر شئے میں اللہ بستا ہے۔ دیوار کی طرف نظر اٹھی تو یہ دیکھ کہ حیرت میں ڈوب گیا کہ دیوار فی نفسہ کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ اس دیوار کو اللہ تعالیٰ سنبھالے ہوئے ہیں۔ غسل خانے میں جاکر ٹونٹی کھولی تو یہ بات مشاہدے میں آئی کہ نلکے سے بہنے والے پانی میں بھی خداہی جلوہ گر ہے۔ مسلسل اور لگاتار اڑتالیس گھنٹے اس مشاہدے کے بعد مجھ پر استغراق طاری ہوگیا۔ بابا صاحب ؒ نے پھر توجہ کی اورآہستہ آہستہ یہ کیفیت معمول پر آگئی۔
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب یا رسالہ میں صفحہ نمبر 47 سے 47تک ہے۔