تعلق خاطر
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ کسی معمولی بات پر قلندر بابا ؒکی طبیعت میں میری طرف سے بے مائل ہوئی اور قریب ایک ماہ تک ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہوا۔
اسی اثنا میں عید الفطر آگئی ، چنانچہ عید کے مبارک موقع پر میں آپ کے مکان پر حاضر ہوا۔ قلندر بابا نظر پڑتے ہی کھڑے ہوگئے اور نہایت گرمجوشی سے محبت کے ساتھ گلے مل کر اس قدر روۓ کہ آپ کا چہرہ آنسوؤں سے تر ہوگیا اور میرے اندر بھی گداز کی ایسی کیفیت پیدا ہوئی کہ آنکھوں سے اشکوں کی جھڑی بندھ گئی اور دل ایسا بھر آیا کہ جانبین کی زبان سے شکایت کا ایک لفظ بھی نہ نکلا۔
؏ جب گلے سے لگ گئے سارا گلہ جاتا رہا
اور ہماری دوستی پہلے سے بھی زیادہ استوار ہوگئی .. جہاں تک مجھے یاد ہے ہماری تقریبآ ستر (70) سالہ دوستی میں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ ظہور میں نہیں آیا .. لوگ ہماری دوستی پر رشک کرتے تھے اور ہماری دوستی کی مثال پیش کیا کرتے تھے۔
مصنف : سید نثارعلی بخاری صاحب
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : کلام عارف