زمرہ جات: تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ - یاد عظیمؒ - یادداشت

محلہ پیرزادگان

قصبہ خورجہ میں راقم الحروف ( سید نثارعلی بخاری ) کے نانیہال کے تین مکانات تھے۔ ان میں سے دو مکانوں میں قلندر بابا کے والد ماجد سکونت پزیر تھے اور ایک مکان میں میرے ماموں زاد بھائی سید عبّاس علی سبزواری معہ متعلقین رہتے تھے۔بچپن میں جب میں اپنے ماموں زاد بھائیوں کے یہاں خورجہ جایا کرتا تھا تو ان تینوں مکانوں کے چبوترہ پر میں اور قلندر بابا ساتھ کھیلتے اور باتیں کیا کرتے تھے اسی چبوترہ کے بالمقابل مسجد ہے۔ اس کے مکتب میں قلندر بابا قرآن کا درس لیا کرتے تھے۔ میں بھی اس زمانہ میں قرآن پاک ہی پڑھتا تھا چنانچہ میں بھی قلندر بابا کے ساتھ مکتب پڑھنے چلا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ مولانا شیرازی صاحب سے بھی کچھ عرصہ ابتدائی تعلیم قلندر بابا اور میں نے حاصل کی اس طرح میری اور قلندر با با کی دوستی کا آغاز ہوا۔

مصنف : سید نثارعلی بخاری صاحب

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : کلام عارف

اس سلسلے کے تمام مضامین :

کلام عارف