زمرہ جات: تزکرہ قلندر بابا اولیاءؒ - شعر و سخن - طرز تفہیم - یاد عظیمؒ - یادداشت

شوق

قلندر بابا کو کبھی کسی کھیل سے دلچسپی نہیں رہی۔ مدت العمر میں پنجہ لڑانے اور اور شطرنج کھیلنے کا شوق ہوا۔ پنجہ لڑانے کی بڑی مہارت تھی اور شطرنج بھی اچھی کھیلتے تھے لیکن یہ دونوں شوق بالکل ترک کر دئے۔اور صرف شعر و سخن۔ حضرات اولیاء اللہ کے تذکرے اور مختلف النوع مسائل و موضوعات پر گفتگو کرتے تھے اور عام طور پر احباب کو نیکی کرنے کی اور راقم الحروف کو خاص طور پر حلال کی روزی کمانے کی اور محتاط رہنے کی تلقین فرمایا کرتے۔ مزید بر آں قلندر بابا کا مسلک محبت تھا اور آپ بار با ر فرمایا کرتے کہ محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے اسی کی بدولت انسان کو سب کچھ ملتا ہے چنانچہ آپ کا ایک شعر ہے۔

ہوگا تری محفل میں کوئی اور بھی جلوہ
مجہہ کو تو محبت ہی محبت نظر آئی

مصنف : سید نثارعلی بخاری صاحب

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : کلام عارف

اس سلسلے کے تمام مضامین :

کلام عارف