مکارم اخلاق
قلندر بابا اولیاؒء بچپن سے کوئی غیر مہذب کھیل عام لڑکوں کے ساتھ کھیلنے اور ان سے بے تکلف ہونے سے اجتناب کرتے تھے قلندر بابا فطرتا ذہین ، خوش اخلاق ، مہذب اور ملنسار تھے اور اچھے برے کی تمیز رکھتے تھے۔ اپنے احباب کے ساتھ اخلاق و محبت سے پیش آتے اور حسب استطاعت خاطر مدارات کرنے میں کوئی فروگزاشت نہ کرتے تھے۔ پڑھنے کے وقت انہماک سے پڑھتے تھے اور کھیل کے وقت لڑکوں کا کھیل دیکھتے رہتے لیکن ان کے ساتھ کھیل میں شریک نہیں ہوتے۔
اوائل عمر ہی سے آپ کی طبیعت میں سادگی متانت اور ہمدردی تھی .. کسی کی پریشانی اورتکلیف کو محسوس کرتے اس کی دلجوئی کرتے اور حتی المقدور ان کے کام آتے۔ آپ اپنے ہم عمر ساتھیوں سے آپ جناب سے گفتگو کرتے۔ یہ تمام اوصاف آپ کی ذات میں بچپن سے قدرت نے ودیعت کئے تھے جن کی وجہ سے آپ کے ہم سن آپ کا ادب و احترام کرتے تھے۔
مصنف : سید نثارعلی بخاری صاحب
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : کلام عارف