زمرہ جات: خواب اور تعبیر

امتحان میں کامیابی کی نوید

شہباز خان نے اپنا خواب ان الفاظ میں بیان کیا    ” میں اردو اور معاشرتی علوم کا پرچہ حل کر رہا ہوں۔ اردو کے پرچے میں دو گھنٹے لگ جاتے ہیں پھر جلدی جلدی دوسرا پرچہ حل کرتا ہوں۔ میرے بعد دو اور لڑکوں نے استاد صاحب کو حل شدہ پرچے دیئے میں کلاس میں بیٹھا ہوں کہ میرا دوست گاجریں لایا ہے۔ یہ گاجریں وہ استاد صاحب کو دینا چاہتا ہے لیکن میں اسے منع کر دیتا ہوں اور خود ایک صاف ستھری گاجر استاد کو دینا چاہتا ہوں لیکن وہ انکار کردیتے ہیں۔ ”

 

تعبیر

بابا صاحبؒ نے تعبیر خواب میں یہ خوشخبری عنایت فرمائی

آئندہ ہونے والے امتحان میں ایک پرچے کے نمبر زیادہ ، ایک پرچے کے نمبر کم اور باقی مضامین میں نمبر اچھے حاصل ہوں گے۔ مجموعی طور پر ڈویژن مل جائے گی۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر