زمرہ جات: خواب اور تعبیر

دشمنی اور فائدہ

غلام مصطفیٰ نے خواب کے تمثلات ان الفاظ میں تحریر کئے۔

میں اپنے چچا کے مکان میں داخل ہوا۔ دیکھا کہ مکان خالی ہے۔ اچانک ہتھیلی میں جلن محسوس ہوئی۔ دوسرے ہاتھ سے ہتھیلی دبا دیتا ہوں اور جلن ختم ہوجاتی ہے۔ پیچھے دیکھتا ہوں تو دو سانپ بیٹھے ہیں۔ ایک بڑا اور دوسرا چھوٹا۔ چھوٹا سانپ ہل رہا ہے۔ جب کہ بڑا سانپ کنڈلی مارے بیٹھا ہے۔ میں مارنے کی کوشش کرتا ہوں تو سانپ غائب ہوجاتا ہے۔ میں اسے تلاش کرکے مار دیتا ہوں اور آگ میں ڈال دیتا ہوں۔ سانپ کے جلتے وقت ایک عورت کی آواز آتی ہے دیکھو یہ سونا تو نہیں بن گیا۔

 

تعبیر

حضور قلندر بابا اولیاؒء نے سائل کے خواب میں چھپے ہوئے پیغام کو ان الفاظ میں واضح فرمایا

آپ کسی سے دشمنی کرکے اور اس کو نقصان پہنچا کر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یہ طرز فکر غلط اور لاحاصل ہے۔ چچا کا خالی مکان ، سانپ کو مار کر آگ میں ڈالنا ، عورت کی آواز کا یہ کہنا دیکھو یہ سونا تو نہیں بن گیا ، بہت واضح علامتیں ہیں۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر