زمرہ جات: خواب اور تعبیر

مصیبت سے نجات کی پیشن گوئی

فاروق مصطفیٰ صاحب لکھتے ہیں

مجھے معلوم ہوا کہ میرا دوست موٹر سائیکل کی مرمت کرتے ہوئے بری طرح جل گیا ہے اور اس حادثہ سے اس کا ذہنی توازن بھی خراب ہوگیا ہے۔ دوست پولیس کے ساتھ اس شخص کو تلاش کر رہا ہے جو اس حادثہ کا ذمہ دار ہے۔ میں یہ خبر سن کر دوست کی تلاش میں تقریباً دوڑتا ہوا ریلوے لائن کے پاس پہنچ گیا۔ وہاں دوست مجھ سے بغلگیر ہوا لیکن گلے لگتے ہی میرے بائیں کندھے پر کاٹ لیا۔ پولیس والوں نے مجھے زبردستی اس کے شکنجے سے چھڑایا۔ کچھ در بعد عوامی ایکسپریس آگئی۔ لوگوں نے اس کو بہت غور سے دیکھا اور وہ مجھ سے ملنے کے لئے آگے بڑھا تو میں خوفزدہ ہوکر وہاں سے بھاگ آیا اور ایک مکان کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوگیا۔ صاحب خانہ نے مجھے زبردستی کھانا کھلایا۔ دیکھا کہ میزبان میرے والد کے دوست ہیں۔

تعبیر

قلندر بابا اولیاؒء نے سائل کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مصیبت سے نجات کی خوشخبری اسے یوں دی

موٹر سائیکل کی مرمت میں دوست کا جل جانا ، ذہنی توازن کھو بیٹھنا ، حادثہ کے ذمہ دار شخص کی پولیس کو تلاش ،   تمثلات ہیں نفع حاصل کرنے کے ان منصوبوں کے جو قانونی خلاف ورزی کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

دوست کا بغلگیر ہو کر کندھے پر کاٹنا نادان لوگوں کے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے ، پولیس کا چھڑانا پریشانی کے بعد نجات ملنے کی علامت ہے۔ ایک فرد کا کھانا کھانے پر مجبور کرنا نتیجہ کی طرح اشارہ ہے۔ غیب سے رہنمائی ہوگی اور کوئی مدد دینے والا مل جائے گا۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر