زمرہ جات: خواب اور تعبیر

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلّم کا دیدار (بشارت اور مشکل کشائی)

محمّد آصف صاحب کا خواب اس طرح ہے

۱۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ له وسلّم کو خواب میں دیکھا آپؐ حجرے میں تشریف فرما تھے۔ ساتھ ہی حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف رکھتے تھے۔

۲۔  ایک عید گاہ کی دیوار ہے۔ دیوار کے سامنے صحابہ کرامؓ صف باندھے کھڑے ہیں۔ میرے ساتھ کوئی دوست بھی ہے۔ دیوار کی پشت سے زوردار آواز آئی۔ ابو تمامہ۔ میں نے چونک کر کہا ، ” یہ تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ له وسلّم کی آواز ہے۔” اگلے ہی لمحے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ له وسلّم تشریف لائے آپؐ کی نگاہیں مجھ پر مرکوز تھیں اور مسلسل فرما رہے تھے ابو تمامہ ، ابو تمامہ ، اس آواز سے میری آنکھ کھل گئی۔میں اسلام پر بہت کچھ لکھتا رہا ہوں۔ خیال آیا کہ حضور صلّ اللہ علیہ وسلّم ، ابو تمامہ کے متعلق پڑھنے کو کہہ رہے ہیں لیکن مذہبی کتابوں میں یہ نام کہیں نہیں ملا۔ ازراہ کرم اس راز سے پردہ اٹھائیں۔

 

تعبیر

حضور بابا صاحبؒ نے سائل کی مشکل کشائی کرتے ہوئے بتایا۔

۱۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآ له وسلّم کی شبیہہ مبارک نظر آنا بہت بڑی سعادت ہے۔ اس کی تعبیر میں کوئی لاحل مسئلہ حل ہونے والا ہے جو آپ کے لئے خوش خبری ہے۔

۲۔ صحابہ کرامؓ کی زیارت بھی بہت بڑا شرف ہے۔ ابو تمامہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآ له وسلّم کی مراد یہ ہے کہ حضرت آدم کی سنت پر پوری طرح عمل کرو۔ حضرت آدم کی سنت توبہ و استغفار ہے۔ اور ابو سے مراد حضرت آدم ہیں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا کریں۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر