زمرہ جات: خواب اور تعبیر

اولاد کی خوش خبری

کراچی کے شاہد صاحب نے اپنا خواب یوں لکھا  میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیوی کے پاس بیٹھا ہوں کچھ فاصلے پر ایک عورت بیٹھی توے پر گھی پگھلا رہی ہے۔ میں اس عورت کے پاس گیا اور ڈرتے ڈرتے گلاب کا پھول اسے پیش کیا۔ عورت نے مسکرا کے اسے قبول کیا اور میں نے گلاب کا پھول توے پر موجود گھی میں ڈال دیا۔

 

تعبیر

حضور قلندر بابا اولیاؒء نے بذریعہ تعبیر اولاد کی بشارت ان الفاظ میں دی۔

دونوں عورتوں کے چہرے بیوی ہی کے دو چہرے ہیں۔ کسی دوسری عورت کا چہرہ نہیں ہے۔ گلاب کی پیشکش پر اظہار خوشی اولاد نرینہ کی خوش خبری ہے۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر