زمرہ جات: خواب اور تعبیر

اپنی کامیابی دوسروں کی برائی

بیگم منظور حسین رسول نے اپنا خواب تحریر کیا

دیکھتی ہوں کہ زبردست سیلاب آیا ہوا ہے اور ایک مسجد سیلاب کے پانی میں ڈوب گئی ہے۔ پانی میں بےشمار قرآن پاک تیر رہے ہیں۔ پانی میں بہت سے نوجوان کھڑے ہیں۔ میں کنارے پر کھڑی ہوکر کہتی ہوں کہ ایک صاف اور خشک قرآن پاک جو سب سے اچھا ہو مجھے لا دو۔ ایک جوان میرے ہاتھ پر قرآن پاک لا کر رکھ دیتا ہے۔ میں اس سے پھر کہتی ہوں کہ ایک رحل بھی لا دو۔ پھر کچھ سوچ کر کہتی ہوں کہ ایک اور قرآن مجید لا کر دو۔ وہ کہتا ہے کہ اب قرآن پاک قیمتاً ملے گا ، یہ سن کر مجھے مایوسی ہوتی ہے۔

 

تعبیر

بابا صاحبؒ نے تعبیر یہ فرمائی

مسجد کا سیلاب میں ڈوبنا ، قرآن پاک کے نسخوں کا پانی میں تیرنا ، ایک نسخے کا حصول ، دوسرے نسخے کے حصول میں ناکامی ، ان اوراد و وظائف کے خاکے ہیں جو پڑھے گئے ہیں۔ ان کا اپنی بہتری کے لئے پڑھنا تو ٹھیک ہے لیکن دوسروں کی برائی کے لئے پڑھنا ہرگز مناسب نہیں۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر