بیماری کی غلط تشخیص
عبدالماجد صاحب نے اپنا خواب یوں لکھا
ہم تین آدمی بارش میں کہیں جارہے ہیں۔ سب کے پاس چھتریاں ہیں۔ چلتے چلتے ایک بند آگیا۔ اس بند کو عبور کیا تو ایک ٹیلے پر پہنچ گئے۔ ٹیلے کے اوپر ایک جھونپڑی تھی جس میں ایک صاحب موجود تھے۔ ان صاحب نے ہمیں ایک قلعے کا راستہ بتایا قلعے پر پہنچے تو دیکھا کہ سرخ رنگ کا قلعہ تھا اور اس کے تین دروازے تھے۔ قلعے میں بہت بڑی فوج جمع تھی اور ہمارے پاس تلواریں تھیں۔ وہاں ایک سپاہی نے مجھے چھرا مارا جو دیوار میں پیوست ہوگیا۔ یہی چھرا میں نے نکال کر سپاہی کے سینے میں گھونپ دیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔
تعبیر
تعبیر خواب میں یہ انکشاف سامنے آیا
آپ نے اپنی بیماری کا جن صاحبان سے علاج کرایا ہے وہ اس کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔ اس بیماری کی بنیاد جگر کی خرابی ہے۔ ٹیلہ ، جھونپڑی ، قلعے کی نشاندہی یہ سب خاکے ہیں جگر کی بیماری کے۔ بارش بیماری کا تمثل ہے چھتری والے خواہ عطائی ہیں یا سند یافتہ معالج ہیں۔ ان کی تشخیص غلط ہے۔ چھرا اور ہلاکت بیماری کا خاتمہ ہیں۔ ہوشیار معالج سے علاج کرائیں ، انشاء اللہ شفا ہوگی۔
مصنف : سہیل احمد
حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ