زمرہ جات: خواب اور تعبیر

خصائل و عادات

شمیم صاحبہ نے اپنا خواب بیان کرتے ہوئے لکھا

میری امی نہر کے کنارے ایک درخت کے نیچے کھڑی ہیں۔ ایک آدمی گزرتے ہوئے کہتا ہے .. شاباش تم اس آدمی کی ( میرے والد کی طرف اشارہ کرکے ) بیوی ہو۔

دوسرا خواب یہ ہے کہ    کوئلے دھک رہے ہیں ان کوئلوں پر ایک مرغی آکر گرتی ہے اور جل جاتی ہے۔ امی نوکر کو آواز دیتی ہیں کہ جلدی سے چھری لاؤ تاکہ مرغی ذبح کرلیں۔

 

تعبیر

بابا صاحبؒ تعبیر کے ضمن میں فرماتے ہیں

امی جان کے بے جا پیار نے خصائل و عادات پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔ درخت کا سایہ ، اماں ابا کی صورتیں ، ایک آدمی کا نعرہ تحسین بلند کرنا یہ سب خاکے ہیں اچھے خصائل کو ردی سمجھنے کے۔

دوسرا خواب پہلے خواب کا انتباہی رخ ہے۔ یہ رخ خبردار کر رہا ہے کہ موجودہ روش فوراً ترک کردی جائے ورنہ مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے۔ دہکتی آگ میں مرغی کا جلنا نتیجہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ ” چھری لاؤ ” شرط کی تصویر ہے کہ یہ روش ترک نہ کی گئی تو” چھری مرغی ذبح ” سارا بندوبست لاحاصل ہوجائے گا۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر