زمرہ جات: خواب اور تعبیر

معاشی ترقی، محنت اور تندہی

ایم طاہر صاحب نے اپنا خواب ان الفاظ میں بیان کیا

محکمہ کی طرف سے خط موصول ہوا کہ آپ کو بہت زیادہ فعال اور متحرک ہونے کی وجہ سے ایگریکلچر میں دو سالہ کورس کے لئے انڈونیشیا بھیجا جارہا ہے۔ صبح اٹھ کر حیران ہوا کہ یہ حکم کیسا تھا کیوں کہ ایگریکلچر سے میرا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

 

تعبیر

بابا صاحبؒ نے خواب کے معانی کو یوں واشگاف فرمایا

لاشعور نے بتایا ہے کہ معاشی ترقی محنت اور تندہی کے ساتھ کام کرنے سے ہی مل سکتی ہے۔ ایگریکلچر اور انڈونیشیا تندہی اور مسلسل تندہی کے نقش ہیں جن کا تصور ذہن میں موجود نہیں ہے۔ محض سینیارٹی حصول ترقی کے لئے کافی نہیں ہے۔

مصنف : سہیل احمد

⁠⁠⁠حوالۂِ کتاب یا رسالہ : روحانی ڈائجسٹ جنوری ۱۹۹۵ِِ

اس سلسلے کے تمام مضامین :

خواب، تجزیہ اور تعبیر